لاہور: (سچ نیوز ) حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں اپنے والد سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ان کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا، شہباز شریف کا طبی معائنہ نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد حمزہ شہباز نے ان سے ملاقات کی، حمزہ شہباز نے اپنے والد سے ان کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے شہباز شریف سے بلڈ ٹیسٹ کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی تک بلڈ ٹیسٹ سمیت کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا، حمزہ شہباز نے شہباز شریف کا طبی معائنہ نہ کرانے پرتشویش کا اظہار کیا۔