راولپنڈی (سچ نیوز) انسداد منشیات عدالت سے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید ملنے کے بعد حنیف عباسی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کے مناظر کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے کمرہ عدالت میں ہی نعرے بازی شروع کر دی اور فیصلہ نامنظور نامنظور کے نعرے لگاتے رہے جبکہ حنیف عباسی کارکنان کو نعرہ بازی سے منع کرتے رہے۔ کارکنان کی ہنگامہ آرائی کے باعث حنیف عباسی کو کمرہ عدالت کے مرکزی دروازے کے بجائے جج کے چیمبر کی جانب سے لے جایا گیا۔