صنعاء (سچ نیوز)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحادی فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے ایک تربیتی کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 50جنگجو ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ کارروائی دارالحکومت صنعاء کے شمال مغرب میں واقع ایک تربیتی کیمپ پر کی گئی جس میں بڑی تعداد میں حوثی جنگجو موجود تھے۔مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ جنگی طیاروں نے ضلع ھمدان ڈاریکٹوریٹ میں الشعاب کے مقام پر6 فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں50 حوثی ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں حوثی زخمی ہوئے ۔ حوثیوں کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا بڑا حملہ ہے جس میں بڑی تعداد میں باغی مارے گئے۔