اسلام آباد: (سچ نیوز ) حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر ایک اور پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے اضافے کے بعد 112 روپے 94 پیسے فی لیٹرجب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 86 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔