پشاور(سچ نیوز) تھانہ کوتوالی کی حدود میں سونیا نامی مقامی رقاصہ کو اس کے دوست نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ سونیا گزشتہ روز پشاور کے محلہ کوٹلہ فلبانان میں موجود تھی جہاں اس کے دوست مصدق نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سونیا اور مصدق میں کافی عرصے سے دوستی چلی آرہی تھی تاہم گزشتہ روز دونوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد مصدق نے فائرنگ کرکے سونیا کو قتل کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔