نئی دہلی (سچ نیوز) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ خواتین 40 سال کے بعد کسی سے تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں اور نوجوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق فلم فیئر سے خصوصی گفتگو میں ودیا بالن نے پہلی بار خواتین کی جانب سے محبت کرنے، جنس مخالف سے تعلقات استوار کرنے اور خواتین کی جانب سے ادھیڑ عمری میں پرکشش دکھائی دینے جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔مشہور فلم ڈرٹی پکچر، تمہاری سلو اور کہانی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے والی 40 سالہ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ خواتین نوجوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین میں جہاں اعتماد آتا ہے، وہیں ان کا خوف بھی ختم ہوتا جاتا ہے۔ودیا بالن نے کہا کہ زیادہ تر خواتین خود کو 40 سال کی عمر کے بعد بااعتماد، پرسکون اور پرکشش سمجھتی ہیں اور اسی عمر میں ہی خواتین کسی سے تعلقات استوار کرنے سے بھی نہیں گھبراتیں البتہ کچھ خواتین کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بڑھتی عمر سے خوف کھاتی ہیں اور وہ محبت کرنے سے بھی جی چراتی ہی۔انہوں نے کہاکہ انہیں کسی دوست نے بتایا کہ خواتین سے 35 سال کی عمر کے بعد ہی مذاق کرنے یا ان سے تعلقات استوار کرنے میں لطف زیادہ آتا ہے لیکن ان کے خیال میں اس کے لئے خواتین کا 35 سال کا ہونا نہیں بلکہ 40 سال کا ہونا اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے مطابق خواتین 40 سال کی عمر کو پہنچتے ہی بااعتماد ہوجاتی ہیں اور انہیں تعلقات استوار کرنے میں بھی کوئی دشواری محسوس نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اضافی وزن کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے، تاہم میں سمجھتی ہوں کہ میرے بڑھے ہوئے وزن میں ہی میری کی خوبصورتی ہے۔واضح رہے کہ پدما شری، نیشنل اور فلم فیئر ایواڈز سمیت دیگر ایوارڈ حاصل کرنے والی ودیا بالن نے 1995 میں پہلی بار ایک فلم میں مختصر کردار ادا کیا تھا، تاہم انہوں نے اداکاری کا باقاعدہ آغاز 2003 میں ایک بنگالی فلم میں اداکاری سے شروع کیا تھا۔