پشاور: ( سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم پر کاری وار کرتے ہوئے صوبائی وزرا کے لیے بیش قیمت گاڑیاں منگوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
سچ نیوز ذرائع کے مطابق 80 لاکھ روپے کی پہلی لگژری جیپ شوکت یوسفزئی کے لیے منگوائی گئی ہے۔ وزرا کے لیے زیادہ سے زیادہ 1800 سی سی گاڑیاں منگوائی جا سکتی ہیں لیکن یہ جدید ترین 2800 سی سی لگژری گاڑی خلاف ضابطہ خریدی گئی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 55 لاکھ روپے کی ڈبل کیبن گاڑی منگوانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن صوبائی وزیر اطلاعات کی خصوصی فرمائش پر فارچیونر منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔