لاہور: (سچ نیوز) ملک بھر میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے دریائے جہلم اور چناب میں اے کیٹیگری کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے کہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے جبکہ چناب میں 20 گھنٹوں کے دوران مرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف سی ڈی) کے مطابق دریائے کابل اور سندھ میں نوشہرہ اور تربیلا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔