8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
ہفتہ, دسمبر 13, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوب گئی ،تیس خواتین سمیت 72 افراد ہلاک

دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوب گئی ،تیس خواتین سمیت 72 افراد ہلاک

دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوب گئی ،تیس خواتین سمیت 72 افراد ہلاک

22/03/2019
0 0
0
شئیرز
2
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

بغداد (سچ نیوز)عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوب جانے سے 72 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے ،12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔’’العربیہ نیوز ‘‘ کے مطابق دریائے دجلہ میں مسافر کشتی ڈوب گئی ہے جس سے 72 افراد جاں بحق ہو گئے ،سرکاری حکام کے مطابق کشتی مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی جو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں ڈوب گئی ۔صوبہ نینوا کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ کرنل حسام خلیل نے بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں اور وہ کشتی الٹ جانے کے بعد تیر نہیں سکے تھے، امدادی ٹیمیں حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے میں مصروف ہیں اور انھوں نے بارہ افراد کو بچا لیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کشتی ایک فنی خرابی کی بنا پر دریا میں ڈوبی ہے اور حادثے کے وقت اس علاقے میں کوئی زیادہ کشتیاں موجود نہیں تھیں جن کی مدد سے لوگوں کو بچایا جاسکتا تھا جبکہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریا میں پانی کی سطح بھی بلند تھی۔دوسری طرف عراقی وزارت داخلہ کے ایک عہدہ دار کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد موصل میں ایک سیاحتی مقام کی جانب نوروز کی تقریبات میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔عراقی وزارت صحت نے حادثت میں 30 خواتین ،12 بچوں اور 10 مردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریا میں ڈوب جانے والے 30 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں،حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت کشتی میں کل کتنے افراد سوار تھے؟اس حوالے سے کوئی بھی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں ۔

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In