واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری جنگ عظیم میں استعمال کیا گیا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ اور اس کا ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔امریکی پولیس کے مطابق طیارہ ٹیکساس کے شہر فریڈرکس برگ میں ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گرا، طیارہ گرنےسے پارکنگ میں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ٹیکساس میں گرنے والا لڑاکا طیارہ پی51 ڈی مسٹینگ طرز کا تھا، پی51 ڈی مسٹینگ لڑاکا طیارے دوسری جنگ عظیم اور کورین جنگ میں استعمال ہوئے تھے۔