لاہور(سچ نیوز) اداکارہ عروہ اور ماورا حسین کو کروڑ پتی بننے کا نیا نسخہ مل گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں بہنوں نے اپنے نام کو مزید کیش کرنے کے لئے کچھ عرصہ پہلے ٹیکسٹائل اور فیشن ڈیزائننگ کا بزنسUMکے نام سے شروع کیا تھا جسے دیکھتے ہی دیکھتے بہت کامیابی ملی ہے اور اب دونوں بہنیں زیادہ وقت شوبز کی بجائے اس بزنس کو دے رہی ہیں۔عید اور جشن آزادی کے موقع پر متعارف کرائی گئی ان کی کلیکشن بہت پسند کی گئی۔عروہ اور ماورا نے اپنے برانڈ کی پرموشن بھی خود کی ہے کیونکہ وہ اپنی کمائی کسی اور کو دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ برانڈ کی برانچیں مختلف شہروں میں بنائی جارہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ آن لائن بھی بکنگ جاری ہے۔ دونوں بہنیں نئے بزنس کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔عروہ اور ماورا کے قریبی دوستوں کا اس کامیابی بارے کہنا ہے کہ جس طرح شوبزنس کے میدان میں ان کی لاٹری نکلی تھی بالکل اسی طرح ان کی ایک اور لاٹری نکل آئی ہے۔