ممبئی(سچ نیوز )رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون 14 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جار ہے ہیں اور اداکارہ نے شادی کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا منگل سوتر خرید لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان وریرات کوہلی اور انوشکا کے بعد اب یہ بالی ووڈ کی سب سے بڑی شادی ہونے جارہی ہے اور دونوں ستاروں کے مداح انہیں دولہا دلہن بنے دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آ رہے ہیں ۔ دپیکا نے شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز کر دیا ہے ۔ دپیکا اور رنویر سنگھ کی شادی کی مرکزی تقریب اٹلی میں انجام پائے گی جہاں پر صرف قریبی عزیزوں اور دوستوں کو مدعو کیا جائے گا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ممبئی کی مشہور جگہ اندھیری سے اپنی شادی کے لیے منگل سوتر خریدا ہے جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے۔ انہوں گلے کے دو ہاروں کے ساتھ ساتھ اپنے ہونے والے شوہر رنویر سنگھ کے لیے بھی چین خریدی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا جیولری کی دکان کا دورہ طے شدہ تھا کیوں کہ دکان کو اپنے وقت سے آدھے گھنٹے قبل ہی عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔