ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے والد نے بیٹی اور رنبیر کپور کے افیئرز سے متعلق خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور اْن کے والد پرکاش پڈوکون نے نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں اْن سے کئی موضوعات پر بات چیت کی گئی جبکہ دپیکا اور رنبیر کے حوالے سے والد پرکاش نے کہا کہ ابتدا میں دپیکا اور رنبیر کی قربتوں کی افواہوں کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب ہم ان افواہوں کے عادی ہو چکے ہیں۔پرکاش پڈوکون نے کہا کہ میڈیا میں نشر ہونے والی کچھ خبریں بے معنی اور سچ پر مبنی نہیں ہوتیں لیکن یہ سب اس پیشے کا حصہ ہیں کیوں کہ ضروری نہیں کہ ہمیشہ آپ کے ساتھ اچھا ہی ہو بلکہ منفی باتوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔دپیکا کے والد نے بتایا کہ والدین کے لئے بہت اہم بات ہے کہ وہ کسی چیز میں پسند اور جذبے کے فرق کو محسوس کر سکیں جب کہ دپیکا کو بیڈ منٹن کھیلنا پسند تھا لیکن اْس کا جذبہ ماڈلنگ تھا اور وہ اْس نے کر دکھایا۔