اسلام آباد: (سچ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اے این ایف کا مسلم لیگ پنجاب کے صدر کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ رانا ثنا اللہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت ترین ناقد رہے اور موجودہ حکومت کے سخت ترین ناقدین میں موثر ترین آواز ہیں، ایسی گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔