نیویارک (سچ نیوز ) افغانستان میں رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران ریکارڈ تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے،جنوری سے جون تک پرتشدد واقعات اور حملوں میں زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد5 ہزار 100 سے زائد ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2018 میں اب تک تقریبا 1700ہلاکتیں ہوئی ہیں، جو گزشتہ برس کے پہلے 6 ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں سے ایک فیصد زیادہ ہیں۔ جنوری سے جون تک پرتشدد واقعات اور حملوں میں زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد5ہزار100 سے زائد ہے، جو گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں5فیصد کم ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں اور ملکی دستوں کے مابین3 روزہ محدود فائر بندی کے باوجود ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔