اسلام آباد(سچ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے وزراءسے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ میں روزانہ 16 گھنٹے کام کروں گا ، آپ کو 14 گھنٹے کام کرنا ہو گا۔
جیونیوز کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وزراءسے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آپ میری کابینہ میں ہیں، اب اپنے خاندان کو بھول جائیں ، روزہ پلان پر من و عن عمل کیا جائے گا،تمام وزراءبا اختیارہوں گے ، اب نتیجہ چاہیے، میں روزانہ 16 گھنٹے کام کروں گا ، آپ کو 14 گھنٹے کام کرنا ہو گا۔