ماسکو(سچ نیوز)روس میں مسافر طیارے سے پرواز کے دوران پرندے ٹکرا گئے جس کے باعث انجنز میں آگ بھڑک اٹھی لیکن پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر کھیتوں میں لینڈ کروا دیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پرندہ ٹکرانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ میں9بچوں سمیت 23مسافرزخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی ایئربس میں 230 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم پرندے ٹکرانے کے باعث جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی اور دوسرے نے کام چھوڑ دیا جس پر پائلٹس نے ماسکو کے باہر کھیتوں میں ہنگامی لینڈ نگ کی جس دوران حاملہ خاتون اور 9 بچوں سمیت 23 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔