ماسکو(سچ نیوز )روس کی فوجی یونٹ میں دھماکے سے روسی جوہری ایجنسی کے پانچ ملازمین اور دو فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں تابکاری کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق روسی شہر آخانگسک کے گاﺅں نینوکسا میں واقع فوجی یونٹ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب ہتھیاروں کی جانچ پڑتال کا کام چل رہا تھا۔روس کی نیوکلیئر انرجی کمپنی ‘روس ایٹم’ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تابکار مواد خارج ہوا۔کمپنی نے بتایا کہ دھماکا آئیسوٹوپ کی توانائی سے راکٹ انجن کو چلانے کے تجربے کے دوران ہوا، اس تجربے میں جان کی قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔