بخارسٹ(سچ نیوز)مشرقی یورپی ملک رومانیہ کے ایمرجنسی حکام نے بتایا ہے کہ ایک 20 سالہ نوجوان کے حملوں سے کم از کم 10افراد زخمی ہوئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مبینہ ملزم نے پہلے ایک شاپنگ مال میں چاقو سے حملے کیے اور پھر کار پیدل چلنے والوں پر چڑھا دی۔ پولیس کے مطابق کسی بھی زخمی کو جان لیوا زخم نہیں آئے ۔ پولیس کی خاتون ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور نے شاپنگ مال میں سات افراد کو زخمی کیا اور ان میں 11 اور 13 برس کے بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ابھی تک ان حملوں کی وجوہات حاصل نہیں کی جا سکی ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے۔