لاہور: (سچ نیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کم ہو گئی
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.97روپے اور فروخت 134.07روپے ہو گئی۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.70 روپے اور فروخت 134روپے پر آ گئی۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی جس سے یورو 152.50 روپے کا ہوگیا، اسی طرح2روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ 173روپے پر آگیا ۔