لندن (سچ نیوز )عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد دنیا بھر سے ان کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات آئے اور اب لندن کے ایک
بزنس مین نے بھی وزیراعظم عمران خان کو انوکھے انداز میں مبارکباد دی تو سابق برادر نسبتی نے تصویر سوشل میڈ یا پر شیئر کردی ۔تفصیل کے مطابق زیک گولڈ سمتھ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں لندن کے ایک بزنس مین نے مبارک باد دینے کا انوکھا انداز اپنایااور اپنی دکان پر’رچمنڈ کے داماد کو مبارک ہو‘ کا بینر سجالیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اشوینی کمارنامی بزنس مین کا کہنا ہے کہ20 برس قبل عمران خان ان کے سٹور پر جنگ اخبار خریدنے آئے تھے، جمائما بھی ان کی کسٹمر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کامیابی پر رچمنڈ میں پاکستانی کمیونٹی کا جوش و خروش دیکھنے میں آیا،جب سے انہوں نے عمران خان کی کامیابی کا سنا ہے کوئی دکان کے باہر آکر ہارن بجاتا ہے، کوئی مٹھائی کھا کر جاتا ہے۔