اسلام آباد (سچ نیوز) پاکستانی قوم آج یوم دفاع روائیتی ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پریوم دفاع کے موقع کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ریاست پاکستان ہمارے لیے ”مدینہ ثانی“کا سا درجہ رکھتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم’مدینہ ثانی ریاست پاکستان کے دفاع ‘کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔