ممبئی (سچ نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 19 سالہ ماڈل گرل زارا شیخ کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کے روز پولیس کو مہاراشٹر کے ضلع ناگپور سے ایک لڑکی کی مسخ شدہ لاش ملی۔ لاش کے چہرے کو بری طرح مسخ کیا گیا تھا تاہم جسم پر بنے ہوئے ٹیٹوز کی مدد سے لڑکی کی شناخت ہوئی اور پتہ چلا کہ یہ 19 سالہ ماڈل گرل زارا شیخ کی لاش ہے۔
انسٹاگرام @khushi__parihar____
پولیس کا کہنا ہے کہ زارا شیخ نے کچھ عرصہ پہلے اسلام قبول کرکے کاروباری نوجوان اشرف شیخ کے ساتھ لِو اِن ریلیشن میں رہنا شروع کیا تھا۔ 19 سالہ لڑکی کو ماڈلنگ اور نائٹ کلبز میں جانا پسند تھا اور ایک پب کے اندر ہی اس کی ملاقات اشرف شیخ کے ساتھ ہوئی تھی۔ لڑکی نے ماڈلنگ میں کیریئر بنانے کیلئے اپنے غریب والدین سے بھی ناطہ توڑ رکھا تھا۔ واضح رہے کہ زارا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود کو ’ مسز شیخ‘ ظاہر کیا ہوا ہے۔
انسٹاگرام @khushi__parihar____
جمعہ کے روز اشرف شیخ اور زارا نے ناگپور میں ایک شاپنگ مال سے 6 ہزار روپے کی خریداری کی ، راستے میں دونوں کے مابین جھگڑا ہوا تو اشرف نے لوہے کے راڈ سے اس کو قتل کردیا ، ملزم نے ماڈل گرل کے چہرے کو لوہے کے راڈ سے بری طرح مسخ کردیا تاکہ لاش کی شناخت نہ کی جاسکی۔پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کیں تو لڑکی کی شرٹ پر لگے ہوئے بار کوڈ سے پتہ چلا کہ اس نے یہ خریداری کس کے ساتھ کی تھی۔ پولیس نے اشرف شیخ کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے بیان میں قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ زار شیخ دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات بناتی تھی جس سے وہ منع کرتا تھا لیکن وہ باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر اس نے اسے قتل کردیا۔خیال رہے کہ 19 سالہ زارا شیخ کا پیدائشی نام خوشی پریہار تھا لیکن اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زارا شیخ رکھ لیا تھا۔