لاہور(سچ نیوز)زینب قتل کیس میں گرفتار مجرم عمران کیخلاف مزید 3کیسزکافیصلہ جاری کر دیا گیا جس میں عدالت نے مجرم عمران کو 12 دفعہ سزائے موت کاحکم سنادیا جبکہ مجرم عمران کو60لاکھ جرمانہ اور 30 لاکھ روپےدیت دینے کاحکم بھی دیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل”دنیا نیوز“ کے مطابق زینب قتل کیس میں گرفتار مجرم عمران کیخلاف مزید 3کیسزکافیصلہ جاری کر دیا گیا جس میں ملزم کو 12دفعہ سزائے موت،60لاکھ جرمانہ جبکہ تیس لاکھ دیت دینے کا حکم دیا ہے ،ملزم عمران کیخلاف 5سالہ عائشہ،8سالہ لائبہ جبکہ7سالہ نور فاطمہ کو ذیادتی کے بعد قتل کرنے کا کیس ہے ملزم کو 5سالہ عائشہ قتل کیس میں 4بارسزائے موت سنائی گئی ،جبکہ 20 لاکھ جرمانہ اور10 لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا گیا ہے ، 8سالہ لائبہ قتل کیس میںعدالت نے مجرم عمران کو4 بارسزائے موت جبکہ 20 لاکھ جرمانہ اور10 لاکھ روپےدیت دینے کاحکم دیا ، 7سالہ نورفاطمہ قتل کیس میں بھی مجرم عمران کو 4 بارسزائے موت ، 20 لاکھ روپے جرمانہ اور10لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شیخ سجادنے ملزم عمران کیخلاف فیصلہ سنایا۔یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عمران کو17فروری 2018ءکو زینب کو اغوا کرنے، زیادتی کرنے اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا یا تھا جس میں دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی تھی۔