لاہور: (سچ نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر سپریم کورٹ انیس نومبر کو سماعت کرے گی، نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ، رانا ثنااللہ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ، رانا ثنا اللہ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی درخواست پر چھ اکتوبر کو نوٹس لیا تھا، دو رکنی بنچ انیس نومبر کو سماعت کرے گا، نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ ، رانا ثنااللہ، سعد رفیق کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ دیگر افراد میں پرویز رشید، دانیال عزیز، خواجہ آصف، عابد شیر علی کو بھی نوٹسز ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔