ماسکو(سچ نیوز)روسی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے میں ہلاک ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے معاملے کوبڑھا چڑھا کر بعض ممالک سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے ماسکو مین ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کیس میں سیاسی چالیں کھیلی جا رہیں اور اس کیس کے ساتھ بہت سی افواہیں منسلک ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ روس شروع دن سے خاشقجی کیس کی شفاف اور جامع تحقیق کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روسی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے ترکی کو خاشقجی کیس کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ہمارے اندازوں کے مطابق خاشقجی کیس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے اور اس کیس کے ذریعے سیاسی چالیں کھیل جا رہی ہیں۔روسی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ خاشقجی کیس کی شفاف تحقیقات کے بجائے معاملے کو افواہوں میں گرد میں اڑا دیا گیا ہے۔ خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سامنے آنے والی بہت سی باتیں محض افواہیں اور بے بنیاد خبریں ہیں۔