ریاض (سچ نیوز)سعودی آرامکوکاسال کے تیسرے سہ ماہی کیلئے پٹرول کی قیمت بڑھانے کااعلان کردیا،قیمتوں میں اضافہ آج سے ستمبرتک کیلئے نافذالعمل ہوگا،سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سال کے تیسرے سہ ماہی کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، سعودی میڈیا کے مطابق آکٹین91کی نئی قیمت1اعشاریہ 53ریال فی لیٹرمقررجبکہ ہائی آکٹیں95کی نئی قیمت2اعشاریہ 18ریال فی لیٹرمقررکردی گئی۔ واضح رہے کہ پہلے آکٹین91 کی قیمت1اعشاریہ 44ریال اورہائی آکٹین95کی قیمت2اعشاریہ 10ریال فی لیٹرتھی۔