کابل (سچ نیوز)افغان سکیورٹی فورسز نے عسکری کارروائی کرتے ہوئے طالبان باغیوں کو غزنی کے سٹی سینٹر سے باہر نکال دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزنی شہر کے نواحی علاقوں میں ان جنگجووں کے ساتھ اکا دکا جھڑپیں ابھی جاری ہیں تاہم مجموعی طور پر صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔ جمعے کی صبح ان باغیوں نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر حملہ کر دیا تھا، جس کے بعد امریکی فوج نے بھی مقامی فورسز کو تعاون فراہم کیا۔ طالبان کے حملے کے بعد غزنی میں اضافی فورس طلب کر لی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اب شہر میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔