لاہور (سچ نیوز )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نجی نیوز چینل کے پروگرام کے دوران ایک سوال پر جواب دینے کے بجائے سیخ پا ہو گئے اور پھر مائیک نکال کر انتہائی غلیظ گالی دے دی ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام ”آواز “میں میز بان ذیشان ملک کو انٹر ویو دیتے ہوئے ایک سوال پر وزیر اطلاعات پنجاب بھڑک اٹھے اور گالی دے کر کہا کہ تم لوگوں اس چینل کو سما رہنے دو ،تم نے اس کو تیسرے درجے کا گھٹیا چینل بنا دیا ہے جیسے رائل نیوز ہے ،کوئی شرم کرو ،کوئی حیا کرو آپ لوگ ۔یہ کہہ کر فیاض الحسن چوہان وہاں سے چلے گئے ۔وزیر اطلاعات پنجاب کی اس حرکت پر عبدالعلیم خان نے معذرت بھی کی ہے ۔فیاض الحسن چوہان سماء کے ورکرز کے ساتھ بدزبانی کرتے ہوے ، موصوف کیمرے پر اپنی زبان مشکل سے کنٹرول کرتے ہیں ، کیمرے کے پیچھے ان سے ایسی ہی امید تھی۔واضح رہے کہ پروگرام اینکر کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو ان کو ماضی کی ویڈیوز دکھائی گئے تھیں جن میں وہ اپنی تقاریر کے دور ان مختلف سیاسی شخصیا ت کے خلاف بد زبانی کررہے تھے ۔ صوبائی وزیر یہ ویڈیو دکھانے شدید برہم ہوگئے اور اس کے بعد ان کی وہ ناخوشگوار گفتگو اورحرکات کیمر ے نے ریکارڈ کرلیں جو پرد ہ سکرین پر نہیں آنے چاہئے تھیں۔