نئی دہلی (سچ نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت کا اٹالین بوائے فرینڈ اس جہان فانی سے کوچ کر گیا ہے اور تریشالا نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق تریشالا دت انسٹاگرام پر خاصی سرگرم رہتی ہیں جہاں وہ اپنے بچن، خاندان، دوستوں اور اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ لیکن انہوں نے اپنا انسٹاگرام پیج پرائیویٹ کر دیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس وقت خاصے مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ تریشالا کا بوائے فرینڈ 2 جولائی 2019ءکو یہ دنیا چھوڑ گیا اور تریشالا نے یہ خبر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا۔تریشالا نے لکھا کہ ”میرا دل ٹوٹ چکا ہے، مجھے چاہنے اور میری حفاظت کرنے کیلئے شکریہ۔ تم نے مجھے زندگی میں سب سے زیادہ خوشی دی۔ میں اس دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوں جو تم سے ملی اور اس سے بھی بڑھ کر خوش قسمتی یہ ہے کہ تمہاری بن گئی۔ تم ہمیشہ کیلئے مجھ میں رہو گے، میں تمہیں چاہتی ہوں اور تمہاری کمی محسوس کروں گی۔ ہمیشہ کیلئے تمہاری۔۔۔ میں آج تمہیں کل سے زیادہ چاہتی ہوں اور آنے والے کل آج سے بھی زیادہ چاہوں گی۔“