ممبئی (سچ نیوز)بھارتی اداکار و سیاستدان سنی دیول نے ایک 45 سالہ پاکستانی خاتون کو فروخت ہونے سے بچالیا۔متاثرہ خاتون کی شناخت 45 سالہ وینا بیدی کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کو ملازمت کا جھانسا دے کر ایک ٹریول ایجنٹ نے کویت سے اسے ایک پاکستانی شخص کے پاس فروخت کیا تھا۔اداکار و سیاستدان بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے واقعے کا پتہ چلنے کے بعد ذاتی طور پر مداخلت کی، انہوں نے فوری طور پر وزارت خارجہ امور سے رابطہ کیا جس کے بعد تیزی سے آپریشن ہوا اورخاتون کو وطن واپس بلوا لیا گیا۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ٹریول ایجنٹ نے وینا بیدی کو گھر میں ملازمت کرنے کے لیے ماہانہ 30,000 تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔واقعے کے بعد سنی دیول کے والد اور اداکار دھرمیندر نے اپنے بیٹے کے کام کو سرہاتے ہوئے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا، ’نوکری سمجھ کے فرض نبھانا، سنی بیٹے، گوڈ بلیس یو۔‘دھرمیندر نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ان سب لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے بیٹے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے بے شمار کمنٹس کیے۔سنی دیول دو این جی اوز (NGOs) کے ساتھ کام کرتے ہیں، جن میں سے ایک این جی او’ کویت‘ میں واقع ہے۔واضح رہے کہ سنی دیول نے کچھ عرصہ قبل سیاست میں شمولیت اختیار کی ہے، وہ بھارت کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ ہیں۔