لاہور (سچ نیوز ) سوشل میڈیا کے معروف سٹار اور یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پانے والے شام ادریس اور ان کی دوست فروگی نے منگنی کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس جو کہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتے ہیں، نے اپنی قریبی دوست فروگی سے منگنی کر لی ہے، اس بات کا اعلان بھی انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کیا۔ شام ادریس کا کہنا تھا کہ انہوں منگنی کر لی ہے اور وہ زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ شام ادریس کے یوٹیوب پر دس لاکھ سبسکرائبر ہیں جبکہ ان کے فیس بک پر مداحوں کی تعداد 65 لاکھ ہے۔