8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, مئی 12, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
سونم کپور اور ان کے شوہر کی پریم کہانی کیسے شروع ہوئی؟ جان کر آپ فلمی کہانیوں کو بھول جائیں گے

سونم کپور اور ان کے شوہر کی پریم کہانی کیسے شروع ہوئی؟ جان کر آپ فلمی کہانیوں کو بھول جائیں گے

سونم کپور اور ان کے شوہر کی پریم کہانی کیسے شروع ہوئی؟ جان کر آپ فلمی کہانیوں کو بھول جائیں گے

01/07/2019
0 0
0
شئیرز
14
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور گزشتہ سال مئی میں نئی دہلی کے کاروباری شخص آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ اب شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد سونم کپور نے آنند آہوجا سے ملاقات اور محبت کی کہانی بیان کر دی ہے جو ایسی حیران کن ہے کہ سن کر ’جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں‘ والی کہاوت پر یقین آ جائے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سونم نے بتایا ہے کہ ”میں سنگل تھی اور میرے دوست مجھے کسی کے ساتھ رشتے میں دیکھنا چاہتے تھے۔ وہ شخص آنند آہوجا کا دوست تھا جس کے ساتھ میرے دوست چاہتے تھے کہ میں محبت کا رشتہ قائم کر لوں۔ ایک بار میرے دوست مجھے دھوکے سے تاج ہوٹل کی بار میں لے گئے۔ وہاں پہنچ کر مجھے پتا چلا کہ میرے دوستوں نے آنند آہوجا اور ان کے اس دوست کو بھی مدعو کر رکھا تھا۔“سونم نے اپنی محبت کی کہانی سناتے ہوئے مزید بتایا کہ”یہ 2015ءکی بات تھی جب میں اپنی فلم ’پریم رتن دھن پائیو‘ کی پروموشن میں مصروف تھی۔ جب میں نے وہاں بار میں آنند اور ان کے دوست کودیکھا تو میں اپنے دوستوں پر برہم ہوئی اور ان سے کہا کہ مجھے کسی سے ڈیٹ کرنا یا شادی کرنا بالکل پسند نہیں اور میں ان احمقانہ باتوں پر یقین بھی نہیں رکھتی۔ میں نے وہاں آنند اور اس کے دوست کو پہلی بار دیکھا۔ آنند کا دوست لمبے قد کا پرکشش نوجوان تھا، اسے بھی میری طرح کتابیں پڑھنا پسند تھا اور وہ ہندی فلموںکا بھی بہت بڑا شائق تھا۔ وہ تعلیم یافتہ اور عمدہ نوجوان تھا۔ تاہم مجھے اس میں یا آنند میں کوئی دلچسپی نہ تھی اور بات اسی ملاقات پر ختم ہو گئی۔“سونم نے مزید بتایا کہ” پھر ایک روز مجھے فیس بک پر آنند کی فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہوئی، ساتھ ہی اس نے ایک میسج بھی کیا جس میں اس نے لکھا کہ ”تم ابھی سنگل ہو؟ کیونکہ میرا وہ دوست بھی اب تک سنگل ہے اور لندن میں ہوتا ہے، اگر تم کبھی لندن جاﺅ تو اس سے رابطہ کرنا۔“یہ آدھی رات کا وقت تھا جب مجھے آنند کا یہ میسج ملا۔ میں نے اسے جواب میں لکھا کہ ”پہلی بات یہ کہ تم نے اتنی رات گئے مجھے میسج کیوں کیا۔ میری زندگی کسی سکول ٹیچر جیسی ہے۔ میں رات کو جلدی سوتی اور صبح جلدی اٹھتی ہوں۔ آئندہ اتنی رات گئے مجھے تنگ مت کرنا۔ اور دوسری بات کہ اگر تمہارے دوست کو مجھ میں دلچسپی ہے تو اسے خود مجھے میسج کرنا چاہیے، تم کیوں میسج کر رہے ہو؟ یہ وہ پہلی گفتگو تھی جو میری اور آنند کی ہوئی اور اس کے بعد گفتگو ایسی شروع ہوئی کہ کب محبت میں تبدیل ہو گئی، ہمیں کچھ پتا ہی نہیں چلا۔ وہ مجھے اپنے دوست کے ساتھ ملانا چاہتا تھا لیکن خود میری زندگی میں آ گیا۔“

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In