نئی دہلی (سچ نیوز)بھارت کے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیوہ سونیا گاندھی کو مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کا عبوری صدر مقرر کیا گیاہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کے آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیوہ سونیا گاندھی کو مرکزی اپوزیشن سیاسی جماعت کانگریس کا عبوری صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نئے مستقل صدر کے انتخاب تک عبوری صدر رہیں گی۔راجیو گاندی کی 72سالہ بیوہ سونیا گاندھی کو عبوری صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کانگریس کی فیصلہ ساز کمیٹی نے کیا۔ سونیا گاندھی کے صاحبزادے راہل گاندھی نے رواں برس کے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد کانگریس کی صدارت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی