ممبئی(سچ نیوز) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سارہ علی خان نے کارتک آریان کا دل جیت لیا۔بالی ووڈ میں آئے دن نت نئی جوڑیاں بنتی اور ٹوٹتی رہتی ہیں لیکن ان دنوں نوجوان اداکار کارتک آریان اور اداکارہ سارہ علی خان کی جوڑٰی کے چرچے ہیں اور یہ سلسلہ خود سارہ علی خان نے ہدایت کار کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں مزاحیہ انداز میں یہ کہہ کر شروع کیا تھا کہ وہ کارتک آریان کو ’ڈیٹ‘ کرنا چاہیں گی اور اداکار رنویر سنگھ نے دونوں کو ایک پارٹی میں ملواکر سارہ کی خواہش پوری کردی۔سارہ علی خان اور کارتک آریان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نامور ہدایت کار امتیاز علی نے دونوں کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا، امتیاز علی ہی کی کامیاب فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ تو مکمل ہوگئی لیکن نام اب تک فائنل نہ ہوسکا تاہم کہا جارہا ہے فلم کا نام ’لو آج کل ٹو‘ رکھا جائے گا۔ایک انٹریو میں کارتک آریان نے سارہ علی خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، ان کا کہنا تھا کہ سارہ نہ صرف ایک اسٹار ہے بلکہ اس کا دل بھی سونے کا ہے، مجھے اس کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آیا جب کہ سارہ میں مثبت توانائی ہے جسے وہ اسکرین پر لانے کی کوشش کرتی ہے اور میں بار بار سارہ علی کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔دوسری جانب اداکارہ سارہ علی خان پہلی بار ریمپ پر واک کرتی ہوئی دکھائی دی، انڈیا کوچیور ویک 2019 کے ریمپ پر جلوے بکھیرتے ہوئے سارہ نے اپنی منفرد اداوں سے سب کو محظوظ کیا۔واضح رہے کارتک آریان ان دنوں فلم ’پتی پتنی اور وہ‘ کے علاوہ ’دوستانہ ٹو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔