ممبئی(اسچ نیوز) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی فلم ’’بازار‘‘ اپنی ریلیز کے پہلے ہی روز آن لائن لیک ہوگئی اور متعدد غیر قانونی ویب سائٹس پر باآسانی دستیاب ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’بازار‘‘ ریلیز کے پہلے روز ہی آن لائن لیک ہوگئی، فلم کو نہ صرف آن لائن دیکھا جاسکتا ہے بلکہ متعدد ویب سائٹس سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔فلم ’’بازار‘‘ کے لیک ہونے والے ورژن کو ہینڈی کیم کیمرے سے فلمایا گیا ہے لہٰذا فلم کی پرنٹ کوالٹی اوسط درجے کی ہے ،تاہم چند ویب سائٹس پر فلم کا ایچ ڈی ورڑن بھی موجود ہے۔فلم ’’بازار‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔