اسلام آباد: (سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد تحریک میں ناکامی کی وجوہات جاننے کے لئے پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات کے لئے ٹی او آرز طے کر لئے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت پیپلز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سعید غنی، نیئر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر اور صابر بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحقیقات کا طریقہ کار وضع کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کو ناکام بنانے میں 14 سینیٹرز میں سے پیپلز پارٹی سے کون ملوث ہے؟
اجلاس میں شریک سعید غنی نے کراچی کی صورتحال پر کہا کہ بارش کے بعد شہر میں کوئی خطرناک صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کی صفائی مہم میں ہرممکن مدد کی جائیگی۔
اجلاس میں بھارتی حکومت کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی مذمت بھی کی گئی۔