نئی دلی(سچ نیوز)بھارت میں قدیم زمانے سے کچھ ایسی روایات چلی آ رہی ہیں جو اگرچہ بہت غیر مناسب اور بعض اوقات غیر اخلاقی بھی ہوتی ہیں مگر کوئی ان میں ردوبدل کی ہمت نہیں کر سکتا۔ شادی کے موقع پر دلہن اپنے دولہے کے پاﺅں چھوتی ہے، یہ بھی ایک ایسی ہی بیہودہ روایت ہے جسے تبدیل کرنے کے بارے میں کبھی کسی نے سوچا تک نہیں تھا، سوائے اس دولہے کے۔ اگرچہ یہ دولہا اس روایت کو ختم کرنے کی ہمت تو نہیں کر سکا البتہ اُس نے اپنی جانب سے ایک دلچسپ اضافہ کرتے ہوئے اس روایت میں ایک توازن ضرور پیدا کر دیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی لڑکی دیپا کھوسلہ اور ان کے غیر ملکی بوائے فرینڈ اولگ بولر کی شادی کا وقت آیا تو انہوں نے پاﺅں چھونے کی روایت میں بدلاﺅ کا فیصلہ کیا اور اپنی شادی میں ایک نئی مثال قائم کرڈالی۔ جب دیپا نے اولگ کے پیروں کو چھوا تو اولگ نے بھی جواب میں اس کے پیروں کو چھو لیا، اور یوں اس رسم کی ایک نئی شکل متعارف کروا دی۔دیپا کا کہنا ہے کہ ”کوئی بھی اس کی توقع نہیں کررہا تھا لیکن اولگ نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔ اگر دلہن اپنے دولہے کے لئے اس انداز میں احترام کا اظہار کرتی ہے تو دولہے کو بھی اس میں کوئی عار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اپنی دلہن کے لئے احترام کا اظہار کرے۔“دیپا کا کہنا ہے کہ ”کوئی بھی اس کی توقع نہیں کررہا تھا لیکن اولگ نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔ اگر دلہن اپنے دولہے کے لئے اس انداز میں احترام کا اظہار کرتی ہے تو دولہے کو بھی اس میں کوئی عار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اپنی دلہن کے لئے احترام کا اظہار کرے۔“مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ جس طرح دلہن نے اپنے نام کے ساتھ دولہا کا نام لگایا ہے اسی طرح دولہے نے بھی اپنے نام کے ساتھ دلہن کا نام لگالیا ہے۔ اب دیپا کا نام تبدیل ہو کر دیپا بولر کھوسلہ ہو گیا ہے جبکہ اولگ کا نام بدل کر اولگ بولر کھوسلہ ہوگیا ہے۔