شارجہ(سچ نیوز)شارجہ پولیس نے گوداموں سے مال چرانے والے 17رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے 17افراد پر مشتمل ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گروہ گوداموں اور زیر تعمیر عمارتوں میں چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔ گروہ کے بیشتر افراد امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ شارجہ محکمہ خفیہ پولیس کے سربراہ کرنل محمد الشامسی نے بتایا ہے کہ مختلف گوداموں کے مالکان نے مختلف سامان چوری ہونے کی شکایات کا اندراج کروایا تھا۔پولیس نے وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جس نے ریکارڈ وقت میں گروہ سے تعلق رکھنے والے 17افراد کو گرفتار کرلیا۔