لاہور( سچ نیوز)پاکستانی فنکاروں میں بزنس کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے ،چندروز قبل شان شاہد نے فرنیچر کابزنس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اب گلوکارہ عینی خالد نے بیوٹی بزنس میں آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا برانڈ کرل پی ڈبلیو آر بہت جلد لانچ کردیا جائے گا۔روزنامہ 92کے مطابق عینی خالد نے بتایا کہ ان کا برانڈ شیمپو،کرل کریم اور کنڈیشنر سمیت خواتین کے لئے بہت سی چیزیں متعارف کرائے گا۔






