اسلام آباد: (سچ نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل وعیال کے نام پر جائیدادیں ضبط ہو گئیں، لوٹے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم قوم سے کیا گیا عہد وفا نبھا رہے ہیں، چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آن پہنچا ہے، مال مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک، تمام مجرم ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے ہیں۔