ممبئی (سچ نیوز)اداکارہ رانی مکھرجی نے اعتراف کیا کہ انہیں شاہ رخ خان نے ہی رومانس کرنا سکھایا اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی نے فلم کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے انہیں ’’ کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران بوسہ دیا اور وہ یہ سین شوٹ کرواتے ہی شرم سے لال ہوگئے۔رانی مکھرجی نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان دنوں کاجول کو اپنی بڑی بہن ’’ دیدی ‘‘کہ کر پکارتی تھیں اور ان سے مشورے اور مدد مانگتی تھیں۔اسی تقریب میں کاجول نے بتایا کہ رانی مکھرجی نے فلم میں ‘ٹینا’ نامی خوبرو اور نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، اس لیے وہ شوٹنگ کے دوران بھی شہزادیوں کی طرح تیار ہوکر آتی تھیں۔کاجول کے مطابق رانی مکھرجی اپنے کردار کی طرح مختصر کپڑوں میں خوبرو بنتی پھرتی تھیں۔کاجول اور رانی مکھرجی کی گفتگو کے دوران شاہ رخ خان شرم کے مارے ہنستے رہے اور ان سے کچھ بولا ہی نہیں گیا۔