8 °c
Islamabad
7 ° ہفتہ
8 ° اتوار
10 ° پیر
10 ° منگل
پیر, دسمبر 8, 2025
  • Login
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں
No Result
View All Result
No Result
View All Result
ہوم خبریں
شلوار قمیض کا مذاق اُڑایا؟ پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس پر ٹوٹ پڑے

شلوار قمیض کا مذاق اُڑایا؟ پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس پر ٹوٹ پڑے

شلوار قمیض کا مذاق اُڑایا؟ پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس پر ٹوٹ پڑے

10/03/2019
0 0
0
شئیرز
5
ویوز
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( سچ نیوز ) اداکارائیں بسااوقات سوشل میڈیا پر کچھ ایسا پوسٹ کر دیتی ہیں کہ ایک طوفان سا آ جاتا ہے اور لوگ ان کو ہدف تنقید بنا لیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اداکارہ زارانور عباس سے سرزد ہو گیا جنہوں نے لاشعوری طور پرپاکستانی عورت کے روایتی مشرقی لباس شلوار قمیض کو برا بھلا کہہ دیا اور انٹرنیٹ صارفین ان پر پل پڑے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق زارا نور نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی مغربی طرز کے لباس میں بنائی گئی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ طویل پوسٹ میں لکھا کہ ”جب اس فوٹوشوٹ کی تصاویر میرے سامنے آئیں تو فوراً میرے ذہن میں خیال آیا کہ میں ویسی نہیں ہوں جیسی میں عام طور پر دکھائی دیتی ہوں۔ میں عام طور پر کسی مظلوم کنواری لڑکی جیسا لباس پہنتی ہوں ۔ عام طور پر میں ایک کمزور انسان جیسا لباس پہنتی ہوں جو اپنے حق میں آواز نہیں اٹھا سکتی، جو ایک گھریلو عورت ہے اور اپنے محبوب کے ہاتھوں اکثر پٹتی رہتی ہے یا پھر اپنے معذور بھائی کا پیٹ بھرنے کے لیے شہر میں چکر لگاتی پھر رہی ہے۔ اس فوٹوشوٹ کے ذریعے میں نے اپنی شخصیت کا مختلف پہلو دیکھا کیونکہ ان تصاویر میں میں ویسی نظر آئی جیسی میں حقیقت میں ہوں۔وہ عورت جس پر مجھے اعتماد ہے، جو مضبوط اور پراعتماد ہے اور اپنی اہمیت جانتی ہے۔ جو اپنی ذات سے محبت کرتی ہے۔ ان تصاویر میں میں نے دیکھا کہ میں وہ عورت ہوں جیسی عورت بننے کی تعلیم میرے ماں باپ نے مجھے دی اور میرا شوہر مجھ میں جس عورت کو دیکھتا ہے۔ ان تصاویر میں وہ عورت تھی جسے میں بھول چکی تھی۔ جعفر، امل، بریان، ندا اور مائدہ کا شکریہ جنہوں نے اس فوٹوشوٹ کو ممکن بنایا جس کی وجہ سے بہت عرصے بعد میری خود سے ملاقات ہوئی۔“زارا نور عباس کے یہ تحریر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ لوگوں نے ان کی طرف سے بین السطور شلوار قمیض کو کمزور اور مارکھانے والی خواتین کا لباس قرار دیئے جانے پر ان کو ہدف تنقید بنانا شروع کر دیا۔ایک شخص نے لکھا کہ ”کیا آپ واقعی سمجھتی ہیں کہ مضبوط خواتین کسی ایک مخصوص انداز کا لباس پہنتی ہیں؟کمزور خواتین کے جیسا لباس پہننے سے آپ کا کیا مطلب ہے؟ یا مظلوم کنواری لڑکیوں جیسا لباس پہننے سے آپ کا کیا مطلب ہے؟ ہر طرح کا لباس پہننے والی خواتین مضبوط اور بااختیار ہو سکتی ہیں۔ بااختیار خواتین میں جو ایک قدر مشترک ہے وہ ان کی مضبوط شخصیت ہے، ان کا لباس پہننے کا انداز نہیں۔“

ShareSendTweetShare

Related Posts

اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

عنوان: میڈیا کا ہماری زندگیوں میں کردار

31/10/2023
خبریں

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

30/10/2023
خبریں

تحریر۔۔۔۔ بشریٰ جبیں  کالم نگار تجزیہ کار

26/10/2023
خبریں

*نوجوانوں کو توجہ کی ضرورت*

25/10/2023
خبریں

گرد آلود لہو لہو چہرے!

25/10/2023
اردو _ ہماری پہچان!
خبریں

تحریر ۔۔۔۔سعدیہ اکیرا

25/10/2023

تازہ ترین

ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھی

26/12/2023
تصویرِ میکدہ میری غزلوں میں دیکھئیے

یوں چٹکتی ہیں خرابات میں جیسے کلیاں

04/12/2023
ٹھیک ہے میں نہیں پسند اُنہیں

تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب

04/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا

03/12/2023
ملے بنا ہی بچھڑنے کے ڈر سے لوٹ آئے

گر انکا تخت و تاج الٹا نہیں سکتے

02/12/2023
Facebook

نماز کے اوقات

  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
Whatsup only : +39-3294994663
About Us | Privacy Policy

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • Live Tv
  • Chat Room
  • شاعری
  • ہماری ٹیم
  • مزید
    • ویڈیو آرکائیو
    • غربت کا حصہ
    • کہانیاں

© 2007 Mast Mast Fm ( Umar Avani )

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In