لندن(سچ نیوز ) پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اپنی زندگی کے نہایت اہم پہلو سے پہلی مرتبہ پردہ اٹھا دیاہے اور بتایا ہے کہ اداکاری اور شوبز کے میدان میں قدم رکھنے پر ان کے والدسخت مخالف تھے اور وہ بہت زیادہ ناراض ہو گئے جبکہ یہاں تک انہوں نے مجھ سے آٹھ سال تک بات بھی نہیں کی ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی نے بی بی سی ایشن کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے اس وقت کی تکلیف کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے والد سے بات کرنے کی کوشش کرتی تھیں لیکن وہ جواب نہیں دیتے تھے اور یہ چیز انہیں بہت تکلیف پہنچاتی تھی۔ لیکن وہ اب دنیا میں نہیں ہیں تاہم میری خواہش ہے کہ کاش وہ ہوتے اور میری کامیابیاں دیکھتے اور بہت خوش ہوتے۔مایا علی نے بتایا کہ برسوں تک ناراض رہنے کے بعد میرے والد بھی میری اداکاری کے معترف ہوگئے تھے اور وفات سے 6 ماہ قبل انہوں نے بالآخر مجھ سے بات کی اور میرے ایوارڈ نہ جیتنے پر مجھے دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں اگلے سال تم ایوارڈ ضرور جیتوگی اور ایسا ہی ہوا، لیکن اس وقت میرے والد میرے ساتھ نہیں تھے۔