موغادیشو (سچ نیوز)صومالیہ میں انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ شمالی صومالیہ میں سرگرم داعش کے سربراہ کا دست راست اور نائب مارا گیا۔صومالیہ حکام کے مطابق مقتول دہشت گرد کی لاش گذشتہ ہفتے دارالحکومت موغا دیشو میں ساحل سمندرسے ملی تھی، وہ شہر میں خفیہ دورے کے دوران اغوا ہوگیا تھا،شدت پسند کی ہلاکت کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ مقتول کے رشتہ داروں نے تنظیم ہی کے لوگوں پراس کے اغوا اور قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ داعش کے مقامی حلیفوں کی طرف سے تنظیم کے سربراہ کی صحت کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آتی ر ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی انتہا پسند عبدالقادر مومن نے صومالیہ میں داعش کی بنیاد رکھی تھی،تنظیم کے نیٹ ورک میں دسیوں شدت پسندوں کی شمولیت کی اطلاعات ہیں۔ اس گروپ نے شمالی موغادیشو اور ملک سے باہر کئی حملوں کا اعتراف کیا،یہ گروپ شہریوں کو بلیک میل کرکے ان سے رقم بٹورنے میں بھی ملوث رہا ہے۔