موغادیشو(سچ نیوز)افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے 3 کار بم حملوں میں کم از کم 10افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے 3 کار بم حملوں میں کم از کم10فراد ہلاک ہو گئے، قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد17بتائی گئی تھی۔ ان حملوں کے دوران صومالی پولیس نے ایسے 4 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جو ایک ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔ پولیس کے مطابق بیشتر ہلاک شدگان عام شہری ہیں، طبی اور سیکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 2 کار بم حملے معروف صحافی ہوٹل کی بیرونی حد پر کیے گئے۔ سٹی پولیس کا صدر دفتر بھی بم دھماکوں کے مقام سے دور نہیں۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔