انقرہ (سچ نیوز)طیب رجب اردوان کا تاریخی اقدام ، دو سال بعد نیا بل پارلیمنٹ میں پیش کرکے ترکی سے ایمرجنسی کا خاتمہ کردیا گیا۔دنیا نیوز کے مطابق ترکی میں 20جولائی 2016کو ناکام فوجی بغاوت کے بعد ایمر جنسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا جس کی مد ت میں حالات کے مطابق توسیع کی جاتی رہی ۔ایمرجنسی کے دوران فتح اللہ گولن کے حامیوں سمیت فوج اور سرکاری اداروں میں کریک ڈاﺅن کیاگیا ۔ گولن تحریک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سرکاری ملازمین بھی اس ایمر جنسی کی زد میں آئے اور ان کو ملازمتوں سے برطرف کردیاگیا جبکہ بغاوت کا سبب بننے والے فوجیوں کو ملازمت سے بر طرف کرکے عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں۔