ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈسٹار عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور سٹار امیتابھ بچن فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں۔فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے پہلے روز ہی 52 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کرکے سابق سارے ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔فلم کے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں کے ڈب ورژن نے مجموعی طور پر 52 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔ عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے شاہ رخ خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کا ریلیز والے روز 44 کروڑ 97 لاکھ بھارتی روپے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور فلم کے ہندی ورژن نے نمائش کے روز 50 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کی ہے۔دوسری جانب ’فلم کچھ شائقین کو متاثر نہیں کرسکی یہی وجہ ہے سوشل میڈیا پر فلم پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔فلمی پنڈتوں نے ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے ریکارڈ بزنس کی وجہ ’دیوالی‘ کی چھٹی کو قرار دیا ہے اور آنیوالے دن فلم کی کمائی کیلئے اہم قرار دیئے ہیں۔