کراچی (سچ نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی صاحبزادی دعائے عامر کو پینٹنگ کا شوق ہے اور وہ گاہے سوشل میڈیا پر اپنے کام کے نمونے شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف سے ملاقات کرکے انہیں اپنی پینٹنگ کا تحفہ دیا ہے۔
انسٹاگرام
عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی صاحبزادی دعائے عامر کی عمر شریف کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں دعا کو ایک آنکھ کی پینٹنگ کا تحفہ پیش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹاگرام
دعا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی اس ملاقات کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ ان کا لیجنڈ عمر شریف سے ملاقات کا تجربہ شاندار تھا۔