نئی دہلی (سچ نیوز)ہندوستانی ریاست آسام کے موری گاؤں میں خواتین کوعلاج کے بہانے گلے لگا کر بو س و کنار کرنےوالے رام پرکاش عرف ’’ چمی بابے ‘‘ کو پولیس نے گرفتا ر کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام کے گاؤں موری میں ایک ایسے نو جوان کو گرفتار کیا گیا ہے جو خواتین کی جسمانی اور نفسیاتی پریشانیوں کو ختم کرنے کا دعویٰ کرتا تھا،اس بابا نے ایک ماہ پہلے یہ علاج شروع کیا تھا، علاج کے بہانے اس نے گاوں کی ایسی خواتین کا استحصال کیا جوبا با سے اندھی عقیدت رکھتی تھیں،اس کا دعویٰ تھا کہ اس کوغیرمعمولی قوتیں بھگوان وشنو سے ملتی ہیں اور وہ شادی کے حوالے سے کسی بھی طرح کی پریشانی کی شکار خواتین کا کامل علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پولیس نے اس فراڈی اور جنسی بابے کے بارے میں اطلاع ملنے پر کارروائی کر تے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے اس کی والدہ سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔